نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وفاقی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مائع آکسیجن کو صرف طبی مقاصد کیلئے ہی استعمال کیا جائے۔حکام نے پیر کے روز بتایا کہ تمام پیداواری یونٹوں پر مائع آکسیجن کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی(وفاقی)حکومت نے آکسیجن کی رسد کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ اسٹاک سمیت مائع آکسیجن کے صرف طبی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دی جائیگی اور تمام پیداواری یونٹوں کو اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ مائع آکسیجن کی اپنی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کریں اور حکومت کو فراہم کریں تاکہ اسے صرف طبی مقاصد کی خاطر استعمال کیا جا سکے۔وزارت نے ملک میں طبی آکسیجن کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے 9 صنعتوں کو دیا گیا استثنی بھی واپس لے لیا ہے۔عالمی وبا کوویڈ ۔19 کی حالیہ لہر کے دوران بھارت بھر کے ہسپتالوں سے آکسیجن کی کمی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور وفاقی حکومت سے آکسیجن کے ذخائر کو بھرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں