سعودی عرب نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرادیا

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب کے مرکزی بینک کی جانب سے سعودی وژن 2030 کے پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں 200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے جس پر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر کو اجاگر کیا گیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی بینک کی جانب سے سعودی عرب کے

بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر سے مزین دو سو ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق یہ کرنسی نوٹ سعودی وژن 2030 کے پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں جاری کیا گیا ہے ۔سعودی وژن دو ہزار تیس کے تحت سعودی معیشت تیل پر انحصار کم کرنے کے علاوہ عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر مبنی ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close