نئی دہلی (پی این آئی) کورونا کیسز میں شدت کے باعث متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نیبھارت سے آنے والی تمام کمرشل پروازوں پرپابندی لگادی ہے ، یہ پابندی بھارت میں کوروناوائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق اگلے10 روز کیلئے ہوگا ، جس کے بعد بھارت سے آنے والے مسافروں کو یو اے ای میں داخلے سے پہلے 14 روز قرنطینہ ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورت انتہائی سنگین ہو چکی ہے ، گذشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے ، بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ، بھارت میں جنگی صورت حال جیسی ایمرجنسی پیدا ہو گئی،پچھلے 24 گھنٹوں میں 3ہزار افراد جاں بحق ہوئے ،آکسیجن ختم ہونے پر اسپتالوں نے ایس و ایس کے بینرزلگا دیے کیون کہ ملک بھر میں ا?کسیجن کی کمی واقع ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں