ہمسایہ ملک نے بھارت، پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی عائد کر دی

تہران(آئی این پی ) ایران کی سول ایوی ایشن نے پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر دونوں ممالک کے لیے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے بتایا کہ ایران اور بھارت کے درمیان معمول کی پروازیں نہیں ہوتیں جبکہ کبھی کبھار پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ خطے کے متعدد دوسرے ممالک متحدہ عرب امارات، عمان اور کویت نے بھی کورونا کیسز میں اضافے پر بھارت کے لیے آنے اور جانے والے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 230 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 77 ہزار ہوگئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close