امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے پاکستان میں اربوں درخت لگانے کے منصوبے کو شاندار قرار دے دیا

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے موسمیاتی تبدیلی پرعالمی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا امریکا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستانی کوششوں کامعترف ہے،شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2023تک اربوں درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان کا اربوں درخت لگانے کاعزم دنیا کیلئے ایک چیلنج اور مثال ثابت ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستانی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستانی اقدامات کوسراہنے پر مشیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔۔۔۔

سعودی عرب جانے والوں کیلئے اہم خبر حکومت نے ائیر پورٹس پر داخلے کیلئے نئی شرائط رکھ دیں

ریاض (این این آئی )سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے لیے بورڈنگ کارڈ کے اجرا کو توکلنا ایپ کی رپورٹ سے مشروط کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہری ہوابازی نے ایئر لائنز، سعودی ڈیٹا اور منصوعی ذہانت اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایتکی کہ وہ پروازوں اور ان کے مسافروں سے متعلق تمام کوائف جلد از جلد لنک کر لیں۔ توکلنا ایپ میں مسافروں کی پوزیشن ریکارڈ کی جائے، محکمہ شہری ہوابازی نے یہ ہدایت اس تناظر میں دی کہ سرکاری اور نجی ادارے اب کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی سے کرونا وائرس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت طلب کرنے کے بجائے توکلنا ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو ہدایت کی بورڈنگ پاس صرف ان مسافروں کو جاری کیے جائیں جن کی صحت حالت توکلنا ایپ میں محصن (کرونا وائرس سے محفوظ)یا یہ امیدوار کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوا تحریر ہوگا۔ یہ ریکارڈ 22 اپریل 2021 سے لیا جائے گا۔محکمہ شہری ہوابازی نے ایک ہدایت یہ بھی دی کہ سسٹم میں اس طریقہ کار کا اضافہ کیا جائے کہ اگر کوئی مسافر کرونا وائرس سے محفوظ نہ ہو یا وہ کرونا وائرس کا شکار ہو تو ایسی صورت میں اسے ایس ایم ایس کے ذریعے ریزرویشن کی منسوخی سے مطلع کردیا جائے۔بیان میں محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا تھا کہ اگر کورونا کی وجہ سے کسی کا ریزرویشن منسوخ کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس کے حقوق محفوظ ہوں کسی طرح کی حق تلفی نہ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں