نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بھارتی دارالحکومت کی طرف بڑا مارچ شروع کر دیا، پنجاب سے مظاہرین کی بڑی تعداد نئی دلی کے اطراف جمع ہو گئی، ظالمانہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنیکا عزم کیا، مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دلی میں کسانوں کا تاریخی احتجاج جاری، گندم کی کٹائی اور منڈیوں میں فروخت کی مصروفیت کے باجود پنجاب سے کسانوں کے قافلے دلی کے لیے روانہ ہوئے۔ کسان لیڈر جوگندر سنگھ نے کہا ہے کہ سرکار کے لاک ڈان سے ان کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکار وائرس سے نہ ڈرائے، کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ قافلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے موجود تھی۔ ہریانہ کے قریب خانوری شہر پہنچنے پر قافلے کے کارکنوں کا استقبال کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں