کنبیر(آئی این پی ) آسٹریلوی حکومت نے چین کے ساتھ روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے بیلٹ اور روڈ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیوں کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں۔۔۔۔۔۔
کورونا مریضوں کے علاج کیلئے کیپسول بنانے کا اعلان، علاج گھر پر ہی ممکن ہو جائے گا
لندن (آئی این پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا، گولیوں سے کورونا مریضوں کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکے گا۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے بعد اینٹی وائرل دوا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دفاع کا تیسرا طریقہ ہوگا۔کورونا مریضوں کو علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول موسم خزاں تک فراہم کرنے کی امید ہے۔ اس کام کے لیے اینٹی وائرل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، اینٹی وائرل دوا بننے کی صورت میں وائرس کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں