ہسپتال کے باہرآکسیجن ٹینکر اچانک لیک ہو گیا، 22افراد جان سے گئے

مہاراشٹر (آئی این پی)بھارت میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے سے 22افراد جان گنوا بیٹھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ناسک اسپتال کے باہر پیش آیا جہاں اسپتال کو سپلائی کے لیے بنایا گیا آکسیجن ٹینکر اچانک لیک ہو گیا۔ٹینکر سے آکسیجن کے اخراج پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو کر محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگنے لگے۔اسپتال میں زیرعلاج 80 میں سے 31 مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی تاہم سپلائی معطل ہونے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی وجہ وال لیک ہونے کو قرار دیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر ہہنچیں مگر وہ اس ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ نہیں تھیں۔وزیراعلیٰ نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔وزیراعلی نے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں