استنبول میں افغان امن عمل کانفرنس ملتوی ، نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا

انقرہ(آئی این پی ) ترک وزیرخارجہ میلود چاوش نے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ اب یہ کانفرنس رمضان کے بعد مئی کے وسط میں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پرکانفرنس کو ملتوی کیا گیا ہے۔ طالبان کی شرکت کے بغیر کانفرنس کا مقصد ادھورا رہے گا۔ افغانستان سے متعلق استنبول میں کانفرنس 24 اپریل کو ہونا تھی۔۔۔۔

25 سے 59 سال کی عمر کے شہریوں میںکوروناکی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کر دیا

جنیوا(آئی این پی ) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس 8 ہفتوں سے لگاتار خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں، اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے اور یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور کورونا سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جاچکے ہیں۔ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9 ماہ لگے لیکن 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 ماہ اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close