دو ، تین یا چار نہیں بلکہ عید الفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیںگی؟خوشخبری سنا دی گئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس عید الفطر پر پانچ چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اس عید الفطر پر 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے۔ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ امارات میں شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آئے گا اور 13 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close