سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی خبردار ہو جائیں، مملکت میں کرونا وائرس پھر سے تیزی سے پھیلنے لگا، یومیہ کیسز کی تعداد کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی خبردار ہو جائیں، مملکت میں کرونا وائرس پھر سے تیزی سے پھیلنے لگا، یومیہ کیسز کی تعداد کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ کچھ ہفتے قبل تک خلیجی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں خوشخبری سنائی جا رہی تھی کہ سعودی عرب کرونا وائرس کو شکست دینے کے قریب ہے۔رواں سال کے آغاز میں مملکت میں برطانیہ میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود رواں سال کے ابتدائی چند ہفتوں کے دوران ملک میں کرونا کیسز کی یومیہ تعداد میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں نہیں۔ تاہم گزشتہ ماہ سے سعودی عرب میں یومیہ کیسز میں بدتریج اضافہ ہونے لگا۔جبکہ اب منگل کے روز 9 ماہ بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب میں 1 ہزار سے سے زائد کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 70 نئے کیسز اور 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ یوں مملکت میں اب تک 6 ہزار 846 افراد مہلک وبا کے باعث جاں بحق ہو چکے، رپورٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 940 مریضوں کی صحتیابی سے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے۔ اس وقت سعودی عرب میں کل 9 ہزار 626 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 1105 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد عائد کرونا پابندیاں آہستہ آہستہ نرم کی جا رہی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ سعودی حکومت رواں سال 17 مئی سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ سعودی عرب میں 17 سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں