برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

لندن (خادم حسین شاہین) بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنا دورہ منسوخ کردیاہے، بورس جانسن آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہونے والے تھے۔برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دورہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن آئندہ ہفتے طے شدہ دورہ بھارت کے لیے نہیں جا سکیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم نریندر مودی اور بورس جانسن مستقبل میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان اشتراک پر رواں ماہ بات کریں گے۔میڈیاکے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کو 26 اپریل کو بھارت کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔یہ بورس جانسن کا 2019 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلا بڑا دو طرفہ غیرملکی دورہ ہونا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close