سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات جاری، اسلامی دنیا کیلئے بڑی خبر آگئی

لندن(پی این آئی )برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق تعلقات میں بہتری کے لیے سعودی عرب اور ایران کے سینئر حکام نے براہ راست ملاقاتیں کی ہیں جو مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے انتہائی اہم پیشرفت ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا جس میں حوثی باغیوں کے حملوں سمیت دیگر معاملات کو بھی زیربحث لایا گیا۔اس حوالے سے سعودی عرب اور ایران نے تصدیق نہیں کی ۔ رطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close