قاہرہ(آن لائن ) مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 97 افراد زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو جائے حادثہ اور بعد ازاں صوبے کے 3 ہسپتالوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے ا?نے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔رواں سال مارچ میں مصر میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ رواں ماہ کے ا?غاز میں ہی ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اْترنے کی وجہ سے 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 2019 میں قائرہ کے مین ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد ا?تشزدگی کی وجہ سے 25 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے، مذکورہ واقعے کے باعث اس وقت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔یاد رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 میں ہونے والا ٹرین کا حادثہ سب سے زیادہ خوفناک حادثہ تھا جس میں رات گئے چلتی ٹرین میں ا?تشزدگی کی وجہ سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں