بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو17اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد13کروڑ 96لاکھ96ہزار311 ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ15لاکھ75ہزار182 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے
جبکہ بھارت1کروڑ42لاکھ91ہزار917مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1 کروڑ38لاکھ 32ہزار455مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ85ہزار304،روس میں 46 لاکھ31ہزار 336، برطانیہ میں 43لاکھ98ہزار903اور ترکی میں 41لاکھ50ہزار39تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 38لاکھ42ہزار79اور سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد34لاکھ7ہزار283تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں