برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی

لندن (این این آئی )برطانوی شہزادے پرنس فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرنس فلپنے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا، ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی۔پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30افراد میں 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب پرنس فلپ کی آخری رسومات سے ایک دن قبل ملکہ الزبتھ نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کردی۔برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے اکاونٹ سے ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ کی پرانی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ پیغام لکھا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی خواہش پر یہ پرائیویٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جو سال 2003 کی ہے۔برطانوی شاہی خاندان کے اکاونٹ سے شیئر کی گئی تصویر کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔د

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں