ہمسایہ ملک میں کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے آخر میں کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے جمعرات کے روز بتایا کہ کرفیو کا نفاذ گزشتہ کچھ دنوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باعث کیا گیا۔گزشتہ روز دہلی میں نوول کرونا وائرس کے 17 ہزار 282 نئے مصدقہ کیسز اور 104 اموات کا اندراج کیا گیا تھا۔کیجروال نے کہا کہ ہفتے کے آخری دنوں کے کرفیو میں

خریداری مراکز ، جمنازیم ، حمام اور آڈیٹوریم بند کر دیے جائینگے۔ 30 فیصد گنجائش کے ساتھ سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہوٹلوں اور ریستورانوں سے صرف پارسل کھانا لینے کی اجازت ہو گی۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ ضروری خدمات میں مصروف افراد اور آمدہ دنوں میں ہونیوالی شادیوں والے خاندانوں کو کرفیو سے استثنی حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز دارالحکومت کے ہسپتالوں میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے 5 ہزار بیڈ دستیاب ہیں۔ آنیوالے دنوں میں آکسیجن کی سہولت والے بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ دہلی حکومت نوول کرونا وائرس کے مریضوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔دہلی کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں اب تک نوول کرونا وائرس کے باعث 11 ہزار 540 اموات ہو چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close