ہمسایہ ملک میں کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے آخر میں کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے جمعرات کے روز بتایا کہ کرفیو کا نفاذ گزشتہ کچھ دنوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باعث کیا گیا۔گزشتہ روز دہلی میں نوول کرونا وائرس کے 17 ہزار 282 نئے مصدقہ کیسز اور 104 اموات کا اندراج کیا گیا تھا۔کیجروال نے کہا کہ ہفتے کے آخری دنوں کے کرفیو میں خریداری مراکز

، جمنازیم ، حمام اور آڈیٹوریم بند کر دیے جائینگے۔ 30 فیصد گنجائش کے ساتھ سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہوٹلوں اور ریستورانوں سے صرف پارسل کھانا لینے کی اجازت ہو گی۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ ضروری خدمات میں مصروف افراد اور آمدہ دنوں میں ہونیوالی شادیوں والے خاندانوں کو کرفیو سے استثنی حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز دارالحکومت کے ہسپتالوں میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے 5 ہزار بیڈ دستیاب ہیں۔ آنیوالے دنوں میں آکسیجن کی سہولت والے بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ دہلی حکومت نوول کرونا وائرس کے مریضوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔دہلی کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں اب تک نوول کرونا وائرس کے باعث 11 ہزار 540 اموات ہو چکی ہیں۔۔۔۔ عمران خان نے مخالفین کو چاروں شانے چِت کر دیا، پی ٹی آئی نے لاہور کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی لاہور (پی این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی میاں عمر حیات کے صاحبزادے میاں خضر حیات نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے حلقہ این اے 127میں انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمو دالرشید نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید اور جمشید اقبال چیمہ نے میاں خضر حیات کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس سے حلقہ این اے 127میں پاکستان تحریک انصاف مزید مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی ہے ، احتساب کا عمل روک کر ملک و قوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،

ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا کارکردگی کے میدان میں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں ، ماضی کے ادوار میں دونوںجماعتوں کی قیادت نے ملک کے نام پر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نا مسائد حالات اور گھمبیر چیلنجز کے باوجود ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر جس طرح کے کرپشن چارجز ہیں وزیر اعظم عمران خان پر اس طرح کا ایک بھی الزام نہیں اور دونوں جماعتوں کے رہنما اور اراکین بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ عمران خان ایماندار شخصیت ہیںاور پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close