رمضان المبارک میں کورونا وباء زیادہ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کر دی

جنیوا (پی این آئی) رمضان المبارک کے دوران عالمی وباء کورونا کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ذمہ دار عہدیدار نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کووڈ-19 کی وبا کی صورت حال رمضان کے مہینے میں مزید خراب ہوسکتی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے قاہرہ میں موجود سربراہ احمد المندھاری کا کہنا ہے

کہ خطے میں کووڈ انفیکشن کے مصدقہ کیسز گذشتہ ہفتے 22 فیصد بڑھے جبکہ اموات میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا۔‘عالمی ادارہ صحت کی علاقائی سربراہ ڈالیا سمہوری کا کہنا ہے کہ ادارہ چاہتا ہے، ’وبا کے پھیلاؤ کو روکنے ممالک رسک اسسمنٹ کریں۔ انہوں نے مساجد سے متعلق اقدامات کا مشورہ دیا، جن میں سماجی دوری، ہوا کا آنا جانا اور پابندی سے صفائی شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں