متحدہ عرب امارات میں کل روزہ ہوگا یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے پہلے سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، جبکہ اب متحدہ عرب

امارات اور قطر میں بھی ماہ مقدس کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔یوں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں کل 13 اپریل بروز منگل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھی اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم کسی خلیجی ملک میں کل کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا۔ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آ جانے کے بعد دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند دیکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔جبکہ آج 12 اپریل بروز پیر کو اب تک 12 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ چکا، جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں کل بروز منگل ماہ مبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے آسٹریلیا اور پھر برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا۔اب تک آسٹریلیا سمیت ترکی، ملائیشیا، مصر، لبنان، یمن، عراق برونائی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور تیونیسیا میں چاند نظر آنے کے بعد کل بروز منگل 13 اپریل کو یکم رمضان ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جا چکا۔دوسری جانب دنیا بھر کے مختلف ممالک میں روزے کے دورانیہ کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ جار کی گئی ہے۔ ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی روزے کے اوقات اور اس کی طوالت و اختصار کے بارے میں بھی رپورٹس سامنے آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس بار عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 اور 16 گھنٹوں کے درمیان ہو گا۔اگر روزے کے طویل دورانیے کی بات کی جائے تو فن لینڈ اس اعتبار سے طویل ترین دورانیے والا ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا ہوگا۔اس کے بعد سویڈن اور ناروے کا نمبر آتا ہے جب کہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا۔سب سے مختصر دورانیہ آسٹریلیا میں ہوگا جہاں روزے کا دورانیہ 11 گھنٹے 59 منٹ ہوگا، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 23 منٹ اور چلی میں 12 گھنٹے 41 منٹ کا روزہ ہو گا۔مغربی عربی کے عرب ممالک میں

الجزائر اور تونس میں روزے کا دورانیہ دوسرے عرب ممالک کی نسبت کم ہو گا۔ ان ملکوں میں ماہ صیام کا آغاز 14 گھنٹے 39 منٹ سے ہو گا جب کہ آخری ایام 15 گھنٹے 50 منٹ تک ہو گا۔کیمرون میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 12 منٹ اور بعض علاقوں میں 12 گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ نہ تو بہت طویل ہو گا اور نہ ہی کم۔ سعودی عرب میں ماہ صیام کا آغاز 14 گھنٹے کے روزے سے ہوگا اور اختتام 14گھنٹے 42 منٹ سے ہوگا۔ ابوظبی میں 14 گھنٹے دو منٹ اور 14 گھنٹے 44 منٹ کے درمیان ہوگا۔کویت میں 14 گھنٹے 17 منٹ اور 15 گھنٹے 19 منٹ، قطر میں 14 گھنٹے 6 منٹ اور 14 گھنٹے 50 منٹ کے درمیان ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close