ملائیشیا کس ملک سے جنگی جہاز خریدے گا؟ پاکستان کے JF-17 اور جنوبی کوریا کے F-50میں مقابلہ

اسلام آباد(پی این آئی)ملائیشیا نے اپنے پرانے اور عمر رسیدہ MiG-29 جہازوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ جنوبی کوریا کےFA-50 یا پاک چین مشترکہ طور پر تیار کردہ JF-17 میں سے کسی ایک سے 18 جہاز ملائیشین ائیر فورس کیلئے خریداری کا فیصلہ کرے گا، روزنامہ پاکستان میں رضا شاہ کی شائع خبر کے مطابق متعدد جنگی جہاز بنانے والے مینوفیکچررز نے اس میں دلچسپی لی لیکن ایف اے 50 اور جے ایف 17 فائنل میں شامل ہو سکے ہیں۔ تاہم مبینہ طور پر کوریا کا تیار کردہ ایف اے 50 دوڑ میں پاکستانی جے ایف 17 سے پیچھے ہے کیونکہ پاکستانی جہاز درمیانی فاصلے کے ہتھیاروں کیلئے بہتر صلاحیت سے لیس ہے اور ملائیشین ایئر فورس کی ضرورت بھی ایسا ہی جہاز ہے۔ ابتدائی طور پر فرانس کے رافیل اور امریکہ کے ایف 18 کو ملائیشین پروگرام کے لئے پیش کیا گیا تھا لیکن بجٹ کے معاملات کی وجہ سے اس منصوبے کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد ہندوستان کے تیجس ، اٹلی کے M346 اور روس کے Y-130 کو بھی مقابلے کا موقع فراہم کیا گیا تھا لیکن اب ملائیشیا کوریا اور پاکستان کے جہازوں میں سے کسی ایک کی خریداری کا حتمی فیصلہ جلد کرے گا۔

close