مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو محدود کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو 10 رکعت تک محدود کر دیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس ضمن میں فرمان جاری کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے پہلے بھی گائیڈ لائنز جاری کی جا چکی ہیں جس کے مطابق افطاری کے دوران کھانے پینے کی اشیا دوسروں کو نہیں دی جا سکتیں۔اس کے علاوہ مسجد الحرام کی دوسری منزل سے طواف کرنے کی ہو گی جب کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف ملتوی رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close