چین کا امریکہ سے ایران پر عائد یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ

ویانا(شِنہوا)چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کے اپنے وعدے کو فوری طور پرعملی جامہ پہنائے۔جمعہ کے روز ایرانی جوہری معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے بعد ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مندوب وانگ چھون نے شِنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں چین اور دیگر متعلقہ ممالک نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں کے حوالے سے

اپنے خدشات کا واضح طور پر اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ایرانی جوہری معاہدے،مشترکہ جامع عمل منصوبے(جے سی پی او اے) کے مشترکہ کمیشن کے مذاکرات جمعہ کو دوبارہ یہاں شروع ہوئے تھے،ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اور جوہری اقدامات پر عمل درآمد اجلاس کے ایجنڈا میں سرفہرست تھا۔وانگ نے کہا کہ اس طرح کی پابندیوں کے مسائل جے سی پی اواے پر عملدرآمد کرنے والے اداروں اور افراد پر سابقہ امریکی حکومت کی غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا خاتمہ ناصرف دوطرفہ مسئلہ ہے بلکہ یہ جے سی پی او اے کو تحفظ دینے کا ایک اہم پہلو بھی ہے جو کثیر الجہتی کا نتیجہ ہے۔ جہانگیر ترین کے عشایئے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت کہ حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں 29 ممبران نے شرکت کی،جن میں صوبائی وزرا، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عشائیے میں صوبائی وزرا ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ، اراکین قومی اسمبلی میں سے جاوید اقبال وڑائچ، راجہ ریاض، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، غلام احمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ اورا راکین پنجاب اسمبلی میں سے خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندهاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم اور ٹکٹ ہولڈر سجاد وڑائچ شریک ہوئے۔ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، عبدالعلیم خان کے ردِعمل بھی آگیا لاہور(پی این آئی )صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا جہاز ان کے پاس اور میرا جہاز میرے پاس ہے،جہانگیر

ترین نے مجھے عشائیے میں نہیں بلایا۔میں نے نہیں کہا مجھے کیوں نکالا یا مجھے کیوں گرفتار کیا؟ترازو سب کے لئے برابر ہونا چاہیے اور ہوگا۔میڈیا سے رمضان بازاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں چینی 65 روپے فی کلو ہوگی۔زیادہ تر جگہوں پر چینی 85روپے فی کلو ہو گئی ہے، رمضان بازاروں میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہوگا۔مقرر کردہ ریٹس پر اشیا کی فراہمی کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ ریٹس لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں 29 ممبران نے شرکت کی،جن میں صوبائی وزرا، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں