ویانا(آئی این پی )آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے، ایران اور عالمی طاقتوں نے منگل کو ہونے والی اس بات چیت کو تعمیری قرار دیا ہے، اپنے الگ الگ بیانات میں امریکا اور ایران نے کہا کہ انہیں فوری طور پر کسی کامیابی کی توقع نہیں تاہم دونوں حکومتوں اور یورپی یونین نے ابتدائی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق فریقین تہران پر عائد امریکی پابندیوں پر
بات چیت کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ سن 2015کا ایٹمی معاہدہ بحال کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔۔۔۔۔ مکمل لاک ڈائون کے دوران وائٹ ہاوس میں خفیہ نائی کی دکان کا انکشاف واشنگٹن(آئی این پی)وائٹ ہاوس میں خفیہ نائی کی دکان کا انکشاف ہوا ہے، کورونا وائرس کی پھیلا نے کے آغاز پر مکمل لاک ڈاون کے دوران وائٹ ہاوس میں خفیہ نائی کی دکان شروع کی گئی جہاں خاتون مردوں کے بال کاٹتیں اور بال کٹوانے کے 70ڈالر وصول کیے جاتے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں خفیہ نائی کی دکان باتھ روم میں قام کی گئی جہاں لوگوں کے بال کاٹے گئے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے شدید پھیلا نے کے باعث کاروبار اور مارکیٹیں بند ہو گئی تھیں تو حجامت کے دکان قائم کی گئی جو بال کٹوانے کی واحد جگہ تھی،بال کاٹنے کے دو ایشیائی خواتین کو رکھا گیا تھا،بال کٹوانے کے لیے پہلے ای میل کی جاتی جس کے بعد ای میل کرنے والے شخص کے بال کاٹے جاتے،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملازمین کو بال کٹوانے کے لیے 45ڈالر، شیو کے لیے 25ڈالر اور خط بنوانے کے 15ڈالر ادا کرنے ہوتے تھے،1972میں بھی وائٹ ہاس کے بیسمینٹ میں نائی کی دکان قائم کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں