نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی کسانوں کی تحریک ملک گیر بن گئی ، جگہ جگہ بی جے پی کے وزیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہریانہ اور پنجاب میں کاشتکاروں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے،بھارتی کسانوں کے ہاتھوں بی جے پی رہنماں کی شامت آ گئی، مظاہرین نے پنجاب اور ہریانہ میں وزیروں کا گھیرا کرلیا، مشرقی پنجاب کے ضلع موگا میں کسانوں نے بڑے جلسے کا اہتمام کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاشتکار رہنماں کا کہنا تھا اس تحریک نے
کسان، مزدور اور آڑھتیوں کو متحد کر دیا ہے، کارکنوں کا کہنا تھا کہ متحدہ کسان مورچہ کے منصوبے کے تحت احتجاج کو آگے بڑھائیں گے،ادھر مودی سرکار کے بھی اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی کی رقم براہ راست دینے سے انکار کر دیا۔۔۔۔ ہمسایہ ملک کورونا سے متاثر دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا، بڑے بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا نئی دہلی (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی وبا میں تیزی سے اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے بعد پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 796 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران گزشتہ برس ستمبر میں سب سے زیادہ 99 ہزار 181 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ امریکا میں پہلی بار ایک لاکھ کیسز گزشتہ برس نومبر میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں