کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال سے جسم میں بلڈ کلاٹس بننے کا دعوی

برسلز (آئی این پی ) یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال سے جسم میں بلڈ کلاٹس بننے کا دعوی کردیا البتہ باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا،یورپی ممالک میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال شہریوں کیلیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا، ویکسین استعمال کرنے والے افراد کو بلڈ کلاٹس کی شکایات ہونے لگی،بلڈ کلاٹس کے کیسز سامنے آنے پر متعدد یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا پر پابندی لگا دی تھی، اب یورپین میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے)کے

ایک اعلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال اور بلڈ کلاٹس (خون گاڑھا ہوکر جمنا یا لوتھڑے بننا)کے درمیان تعلق موجود ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سربراہ مارکو کاویلری نے کہا کہ ویکسین اور بلڈ کلاٹس میں تعلق موجود ہے لیکن اس کی وجوہات کیا جاننا ابھی باقی ہے،یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین پر پابندی لگائی گئی تب ای ایم اے نے کہا تھا کہ ویکسین کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں لہذا اس کا استعمال جاری رکھا جائے،برطانیہ کی میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی(ایم ایچ آر اے)کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں ویکسین کا استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی مختلف اقسام کے 30کیسز سامنے آئے جن میں سے 7افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔۔۔ شاہ سلمان كے فلاحی ادارے كی طرف سے پاکستان كے 20,700 مستحق گھرانوں میں رمضان پیكج كی تقسیم اسلام اباد (پی این آئی) شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 20700 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان كے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔ ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2 كلو بیسن ،2كلو كھجور ،5كلو چینی اور 1 كلو چائے اور جام شیریں شامل ہیں ۔ جس كا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا ہے اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 كروڑ 56 لاكھ روپے) ہے جو كہNDMA ، مقامی حكومت اور مقامی این جی او (SDO) كے تعاون سے صوبہ بلوچستان كے 10 اضلاع ( دكی، چاغی ،واشك،پنجگور،نصیر آباد، خاران، صحبت پور، سبی ، لورالائی) میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی، پی آئی اے نے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کر لی کراچی (پی این آئی) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ

میں شامل کیے جانے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کرلی۔برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کیلئے مزید دو پروازوں کی اجازت لے لی ہے۔ پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں.سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close