اسے کہتے ہیں حقیقی فلاحی ریاست، امیروں پر ٹیکس میں اضافہ جبکہ عام آدمی کیلئے کم سے کم تنخواہ بڑھا دی گئی

ویلنگٹن(پی این آئی) وزیراعظم جیسنڈا آ رڈرن نے انتخابی وعدے پورے کردئیے اور ملک میں عام آدمی کی کم سے کم اجرت بڑھا دی جبکہ امیروں کیلئے آمدن کا 39 فیصد ٹیکس لازمی قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل کرتے

ہوئے نیوزی لینڈ میں عام آدمی کی کم سے کم یومیہ اجرت بڑھادی اور بیس ڈالرز فی گھنٹہ مقرر کردی۔حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے ملک کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کم آمدنی والے افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گی جبکہ امیروں کو آمدن کا انتالیس فیصد ٹیکس لازمی ادا کرنا ہوگا۔کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدر رچرڈ واگسٹاف کا کہنا تھا کہ بالآخر جیسنڈا آرڈرن کا کم سے کم اجرت میں اضافے کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔رچرڈ واگسٹاف نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ جو افراد 18.90 ڈالرز کی کم تنخواہ پر رکھے جاتے تھیاور ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے تھے ، حکومتی فیصلے کے بعد اب انہیں ہر ہفتے 44 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close