مسجد نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

ریاض(پی این آئی )مسجد نبویﷺ میں ماہ رمضان کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے

اقدامات کی تناظر میں عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ماہ رمضان میں تراویح کو مختصر کرنے کے علاوہ مسجد کو تراویح ختم ہونے کے 30 منٹ بعد بند کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔مسجد نبوی میں روزہ افطار کرنے کے خواہشمند افراد کو کھجوریں اور پانی صرف ذاتی استعمال کے لیے فراہم کی جائیں گی تاہم چیزوں کی لین دین اور تقسیم پر مکمل پابندی ہو گی۔اس کے علاوہ مسجد اور اس کے گرد و نواح میں سحری کے لیے کھانے کے انتظامات اور ان کی تقسیم کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close