رمضان المبارک میں عمرہ ادائیگی کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، سعودی حکومت کا شاندار اعلان

جدہ(پی این آئی) بین الاقوامی سفر کے لیے ممالک بتدریج کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی عائد کر رہے ہیں تاہم رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کے خواہش مند مسلمانوں کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے ایک خوشخبری آ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق

سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کیاگیا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرے پر آنے والے لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہو گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ”رمضان المبارک کے دوران عمرے کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی نہیں ہو گی مگر حج و عمرہ سے متعلق سروسز مہیا کرنے والے تمام سیکٹرز کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔یادرہے کہ رمضان المبارک ممکنہ طورپر12اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس سے پہلے تمام متعلقہ شعبوں کے ملازمین کو ویکسین لگوا لی جانی چاہیے۔ جو ورکر کورونا ویکسین نہیں لگوائے گا اسے ہر سات دن بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا اور اس کا رزلٹ دکھانا پڑے گا۔اگر اس کا ٹیسٹ ہر بار منفی آیا تو اسے کام کی اجازت ہو گی۔“واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 90ہزار ہے اور اب تک 6ہزار 669اموات ہو چکی ہیں۔ بین الاقوامی سفر کے لیے ممالک بتدریج کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی عائد کر رہے ہیں تاہم رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کے خواہش مند مسلمانوں کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے ایک خوشخبری آ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کیاگیا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرے پر آنے والے لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close