ریاض (آئی این پی )سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ رائل سعودی ایئر فورس اور ان کے پاکستانی اور امریکی ہم منصبوں نے صوبہ پنجاب کے مصحف ایئر بیس پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع کیں۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایسز میٹ 2021 مشقوں کا آغاز پاکستان میں سعودی
فوجی اتاشی میجر جنرل عوض الزہرانی اور پاکستان فضائیہ کے چیف آف ایئر سٹاف(آپریشنز)سوائس مارشل وقاص سلہری کی موجودگی میں ہوا۔مشقوں میں شریک رائل سعودی ایئر فورس کمانڈنگ آپریشنز آفیسر حمد الحجری کا مشقوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس مشق میں رائل سعودی ایئر فورس کے متعدد ٹورناڈو جنگی طیارے اپنے ہوائی، تکنیکی اور معاون عملوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔اس میں تربیتی گروپوں کے لیے آپریشنز کی منصوبہ بندی اور مختلف جنگی صورت حال میں دفاعی اور جارحانہ تربیت شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ایسے ماحول میں فضائی آپریشنز کی تربیت بھی شامل ہے جو مملکت سے مختلف ہیں۔سپلائی کے کمانڈر کیپٹن عبدالرحمان العمری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مختلف ماحول میں کام کرنے سے، تکنیکی عملہ ہوائی جہاز کو مطلوبہ ضروریات سے آراستہ کرنے اور اسلحے سے لیس کرنے کے اعلی معیار کے قابل بنا ہے۔یہ فوجی مشقیں 10 اپریل تک جاری رہیں گی اور ان کا مقصد منصوبہ بندی کے میدان میں، اور لڑائی اور فضائی کارروائیوں میں معاونت کے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرنا بھی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں