’’دو امریکی لڑکیوں نے پاکستانی کی جان لے لی‘‘ آخری رسومات کیلئے 7 لاکھ ڈالر کا فنڈز اکٹھا ہوگیا

نیو یارک( پی این آئی ) امریکا میں دولڑکیوں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران پاکستانی شہری کی جان لے لی۔ مقتول کی آخری رسومات کے لئے سات لاکھ ڈالر فنڈ اکٹھا ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں 13 اور 15 سالہ لڑکیوں نے فوڈ دیلیوری کیلئے گاڑی چلانے والے پاکستانی شہری محمد انور کی گاڑی لے کر بھاگنے کی کوشش کی، روکنے کی کوشش میں سڑسٹھ سالہ محمد انور گاڑی سے لٹک گئے، لڑکیوں نے گاڑی دوڑا دی جو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، گاڑی سے لٹکے ہوئے محمد انور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے دونوں لڑکیوں پر قتل ، چوری اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقتول کے خاندان نے فنڈ ریزنگ ویب سائٹ پر ایک لاکھ ڈالر جمع کرنے کے لئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں سات لاکھ ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close