کورونا وباء کا آغاز چمگادڑوں سے ہوا، عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق سامنے آ گئی

جنیوا (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت اور چینی سائنسدانوں کی مشترکہ ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے جانوروں کے ذریعے انسانوں تک پھیلا۔ امریکی خبرایجنسی نے کورونا کے آغاز سے متعلق عالمی ادارہ صحت اور چینی سائنسدانوں کی مشترکہ ریسرچ کا پہلا مسودہ حاصل کرلیا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے جانوروں کے ذریعے انسانوں تک پھیلا،کورونا وائرس کے لیب سے پھیلنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رپورٹ ممکنہ طور پر کل عوام کے سامنے پیش کی جائیگی۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے رپورٹ کے مستندہونے پر خدشات کا اظہار کردیا ہے اور کہا کہ چینی حکومت نے رپورٹ لکھنے میں مدد کی،رپورٹ کی تیاری کے طریقہ کار اور عمل پر خدشات ہیں۔چین نے تردیدکردی۔ترجمان برائے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کیا امریکا ایسے بیانات سے عالمی ادارہ صحت کے ممبران پر سیاسی دبا نہیں ڈال رہا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close