دبئی (پی این آئی)متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عرب یونین برائے خلا باز اور سپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ متحدہ
عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری سکول 18 اپریل سے کھلیں گے۔رمضان المبارک کے دوران سکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کر کے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، سکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔ رمضان سے قبل مہنگائی کا مصنوعی بحران ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان کی دھمکی لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، این سی او سی کے پلیٹ فارم سے صوبے کو دی جانے والی ہدایات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں مکمل عملدر آمد کروانے جارہاہے، انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے کے دوران 43 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، انکا کہنا تھا کہ آج تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم نے کس طرح کورونا کی شدید لہر سے نمبرد آزما ہونا ہے۔ معاون خصوصی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کوبی چک، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، ماسک نہ پہننے پر جرمانے اور 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔رمضان المبارک اور عید تک شادیوں و دیگر
اجتماعات پر فی الفور پابندی لگانے کے لئے سفارش کی گئی ہے، کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اور دیگر رش والی جگہوں پرحکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا عمل درآمد کروانے کیلئے کڑے اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا ہے کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد مسافروں پر عملدر آمد کیلئے حکمت عملی واضح کریں گے۔ بڑھتی ہوئی چینی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کرنے کیلئے صوبائی سطح پر فیصلے کئے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے مرغی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا نوٹس لیا ہے-کنٹرول شیڈ پر ڈیمانڈ سپلائی کو روک کر سیاسی ایجنڈا کے تحت بحران پیدا کیا جارہا ہے- رمضان سےقبل مہنگائی کا مصنوعی بحران ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام اضلاع میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 313سہولت بازار قائم کئے جارہے ہیں، گراں فروشی کی
حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں – معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اس کی قیمت کو بڑھایا جارہاہے۔عوام کو تکلیف سے نکالنے کیلئے حکومت 2لاکھ ٹن چینی درآمد کر رہی ہے-حکومت پنجاب نے60روپے فی کلو چینی کا نرخ مقرر کیا ہے- صوبہ سندھ میں گندم کا نرخ 2ہزار روپے فی من مقرر کرکے گندم کی اسمگلنگ کے رجحان کو ہوا دی گئی ہے، 35لاکھ سے بڑھا کر گندم کی خریداری کا ہدف 50لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھا دیا ہے- رواں سال پنجاب میں 1850روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا ہے- کسان براہ راست ایگری کلچرل مارکیٹ میں اپنی سبزیاں و پھل فروخت کرسکے گا،مڈل مین کے رول کی نفی کیلئے کسان اپنی مصنوعات انصاف شاپس کے ذریعے فروخت کرسکتے ہیں۔ معاون خصوصی
وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا بن چکا ہے، پی ڈی ایم نے جو ٹوٹ بٹوٹ کی کھیر پکائی تھی اس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لڑائی ہوگئی ہے جس میں ایک کی دم اور ایک چونچ گم ہوگئی ہے، وزیر اعظم عمران خان دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ مریم کی ضد اورانتہا پسندی کی سیاست میں نہ چچا اور نہ کزن ان کے ساتھ ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پروگرام کے تحت ہر بے گھر کو چھت دینے کے لئے پرعزم ہیں، اپنے منفی عزائم کی تکمیل کے لئے اداروں پر جو بھی چڑھائی کرے گا اسی عبرت ناک انجام سے دوچار ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں