مکہ مکرمہ (پی این آئی) حرمین شریفین امور کے سربراہ و امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں تراویح کی تعداد اور اعتکاف سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام میں نماز تراویح 10 رکعات پر مشتمل ہوگی
جبکہ مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔ تراویح کے ساتھ تہجد اور وتر کی اجازت ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کو عبداللہ توسیع، پہلی منزل، چھت اور صحن تک محدود کردیا گیا ہے۔ مطاف عام لوگوں کیلئے بند ہوگا اور صرف عمرہ زائرین کو وہاں جانے کی اجازت دی جائے گی تاہم عمرہ زائرین کو بیت اللہ شریف کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔مسجد حرام میں داخلے کی اجازت صرف خصوصی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ممکن ہوگی ۔مسجد حرام میں اجتماعی کے بجائے انفرادی افطاری تقسیم کی جائے گی۔ زم زم کی بوتلیں بھی عملے کے ذریعے انفرادی طور پر مہیا کی جائیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران حرم شریف کو روزانہ کی بنیاد پر 60 ہزار لٹر سینی ٹائز سے دھویا جائے گا۔ حرم شریف میں 30 تھرمل کیمرے بھی لگائے جائیں گے جو زائرین میں بخار کی علامات کی نشاندہی کریں گے۔حرمین شریفین امور کے سربراہ و امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں تراویح کی تعداد اور اعتکاف سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام میں نماز تراویح 10 رکعات پر مشتمل ہوگی جبکہ مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔ تراویح کے ساتھ تہجد اور وتر کی اجازت ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کو عبداللہ توسیع، پہلی منزل، چھت اور صحن تک محدود کردیا گیا ہے۔ مطاف عام لوگوں کیلئے بند ہوگا اور صرف عمرہ زائرین کو وہاں جانے کی اجازت دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں