48 ہزار پاؤنڈ کی کرپشن، برطانوی فوج کے جنرل کو جیل بھیج دیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جعلسازی سے 48 ہزار پاؤنڈ کی کرپشن کرنے والے برطانوی فوج کے جنرل نک ویلش کو جیل بھیج دیاگیا ہے۔ نک ویلش اسسٹنٹ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔میجرجنرل نک ویلش نے بٹوری گئی رقم سے نجی اسکول میں بچوں کو

پڑھایاتھا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی جنرل سے عہدہ بھی واپس لے لیا گیا ہے اور یہ 200 برس میں کسی بھی اعلیٰ ترین فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل نک ویلش کے بارے سرکاری اداروں کو تفصیل ان کے پڑوسیوں نے فراہم کی ۔۔۔۔۔پنجاب میں آسانی سے عدم اعتمادلاسکتے ہیں،
30ایم پی اےپی ٹی آئی حکومت کیخلاف ہیں، پیپلز پارٹی لیڈر کا بڑا دعویٰ

فیصل آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات معمولی ہیں،جلدڈیڈ لاک ختم ہوگا،ہمیں استعفے دینے پرنہیں بلکہ اسکے وقت پراعتراض ہے، پنجاب میں آسانی سے عدم اعتمادلاسکتے ہیں، پنجاب میں30ایم پی ایزاپنی حکومت کیخلاف ہیں۔جمعہ کوفیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ صرف استعفوں کے معاملے پراختلاف ہے ہمیں استعفے دینے پرنہیں بلکہ اسکے وقت پراعتراض ہے، ن لیگ عدم اعتمادکے بجائے ڈائریکٹ استعفے چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آسانی سے عدم اعتمادلاسکتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں حکومت بری طرح بے نقاب ہوئی، پنجاب میں30ایم پی ایزاپنی حکومت کیخلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی نے فیصلہ کیاتھا ذوالفقاربھٹوکی برسی پنڈی میں منائیں گے، راولپنڈی میں جلسے کا فیصلہ بلاول بھٹو خود کریں گے ہماری خواہش تھی 4 اپریل کو بڑا اجتماع

کریں جو صورتحال نظر آرہی ہے کچھ تعطل نظر آرہا ہے ۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے متحد ہیں، ملک میں لاقانونیت ،مہنگائی عروج پر ہے یہ حکومت بجلی بلوں میں10فیصدٹیکس لگانے لگی ہے اب اس حکومت کا جانا بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close