مسقط(پی این آئی) خلیجی ریاست عمان میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ عمانی حکومت نے سخت فیصلے کر لیے ہیں تاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے یومیہ کیسز پر قابو پایا جا سکے۔ العربیہ نیوز کے مطابق عْمان نے کورونا کے یومیہ کیسز کی گنتی میں اضافے کے بعد رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے اوراس وبا کو روکنے
کے لیے مکمل لاک ڈاوٴن نافذ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ایک اعلامیے کے مطابق 28 مارچ اتوار سے جمعرات 8 اپریل تک رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ان اوقات میں لوگوں اورگاڑیوں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عاید رہے گی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کہ یکم اپریل سے 31مئی تک مملکت میں کورونا کی وبا بے قابو ہو سکتی ہے، اس لیے سخت فیصلے کرنا ہو ں گے۔اس بات کے مد نظر عمانی سپریم کمیٹی یکم اپریل کی جانب سے یکم اپریل سے 31مئی تک ہر طرح کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عاید کرنے پر غور کررہی ہے۔عمان میں 7 فروری کے بعد سے کورونا کے یومیہ کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز 733 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ مملکت میں اب تک1650 کورونا مریض وفات پا چکے ہیں۔عْمان میں سرکاری اسکولز میں8اپریل آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ جبکہ بارھویں جماعت کے سٹوڈنٹس آن کیمپس اور آن لائن دونوں طرح سے پڑھائی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ خلیجی ریاست عمان میں 4 مارچ سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔جس کے تحت 4 مارچ سے 11مارچ تک تمام صوبوں اور شہروں میں رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ اس پابندی کا اطلاق سیاحتی مراکز، ریسٹورنٹس، کیفے شاپس پر بھی کیا گیا تھا جبکہ ہوم ڈلیوری بھی معطل کی گئی تھی۔ تاہم ہسپتال، ہیلتھ مراکز، میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپس کو ساری رات کھُلا رکھنے کی اجازت تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں