2024میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کامنصوبہ ہے،جوبائیڈن

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدرجوبائیڈن نے اقتدارسنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہاہے کہ انہوں نے2024میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کامنصوبہ بنایا ہے،اس کے فوری بعداس معاملے پر دیگرسوالات سامنے آئے کیونکہ انہوں نے2020کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اشارہ دیا تھاکہ

اگر وہ منتخب ہوگئے تووہ ایک مدت کیلئے صدربنیں گے۔اقتدارسنبھالتے وقت78سالہ بائیڈن امریکہ کے ضعیف ترین صدر ہیں،انہوں نے کہاکہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کامنصوبہ ہے،یہ میری توقع ہے۔بائیڈن کے خیالات جوانہوں نے دوبارہ حصہ لینے کیلئے اپنے عزائم بارے بیان کئے ہیں وہ بہت قبل ازوقت ہیں،اگرچہ انہوں نے کوئی ٹھوس وعدہ نہیں کیا۔سی این این کے کائٹلان کولِنزکی جانب سے وضاحت حاصل کرنے کیلئے کئے گئے سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا یہ میری توقع ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دیکھیں مجھے نہیں معلوم کہ آپ لوگ کہاں سے آئے ہیں،میں قسمت پربہت زیادہ یقین رکھتا ہوں،میں یقینی طورپر کبھی بھی ساڑھے چار سال، ساڑھے تین سال بعد کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل نہیں،اپنے دوبارہ انتخاب کے منصوبے پر دبا ڈالنے کے باعث وہ مایوس دکھائی دیئے۔بائیڈن نے یہ بھی کہاکہ اگر وہ دوبارہ حصہ لیتے ہیں تو وہ توقع کرتے ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس ان کے ساتھ حصہ لیں، انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا، وہ بہت اچھا کام کررہی ہیں، وہ بہت اچھی شراکت دار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close