کورونا وائرس غیر معینہ مدت تک ۔۔۔ برطانوی وزیر اعظم کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا

لندن (پی این آئی) کورونا وباء کی تیسری لہر سے بری طرح متاثر ہونے والوں میں یورپ کا بڑا ملک برطانیہ سر فہرست ہے۔ برطانیہ میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وبا سے جانی اور مالی نقصان کو ایک برس مکمل ہوگیا ۔ اس دن کو برطانیہ میں خاص انداز میں منایا گیا

اور کورونا کا شکار ہونے والے شہریوں کی یاد منائی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سے کارڈف تک اہم عمارتیں روشن کرکے ہلاک افراد کویاد کیا گیا جب کہ لوگوں نےگھروں کے باہر موم بتیاں جلا کر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے عوام کوخبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا اور کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close