اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں مختلف سوچ رکھنے والی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اکٹھی ہوئیں، یہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے برسر پیکار ہیں، سیاست کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں پورا ملک جانتا ہے یہ کیا تھا اور کیا بن گئے، سوالات کے
جواب دینے کے بجائے لشکر کشی کرتے ہیں، براڈ شیٹ کی فائل وزیراعظم تک پہنچا دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا، پاکستان کسی ایک خاندان کیلئے نہیں بنا تھا، ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو، ملک میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے، ماضی کی حکومتوں نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، جیلیں چھوٹے چھوٹے مجرموں سے بھری پڑی ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بڑا چور سیاسی انتقام اور جمہوریت کے پیچھے چھپتا ہے، قانون پر عملدرآمد کرنیوالوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی شخص محفوظ نہیں، ہم نے اس عزم کو دہرانا ہے جس کے لیے ملک بنا تھا، ایسا ملک نہ ہو جس میں لوگ قانون کا مذاق اڑائیں، طاقتور اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے، قانونی کی حکمرانی ہوگی تو سب محفوظ ہوں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے، ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا، ملک کی بقا کیلئے افواج پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔۔۔۔ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں،26 مارچ کی نیب میں پیشی پر حکومت نے خبردار کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم
نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں، وہ احتساب سے بچنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے قومی اداروں پر لشکر کشی اور اشتعال انگیزی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر یہ روایت چل پڑی تو پھر ہر کوئی جتھے لیکر اداروں پر چڑھائی کر کے اپنے مرضی کے فیصلے لینا شروع ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہی ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ عوام پر بجلی اور گیس کی قیمتوں کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لیں گے، رپورٹ میں حقائق سامنے آ جائیں گے، جو لوگ بھی ملک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر اداروں کو مفلوج کیا اور قانون کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کی، کوئی بھی ادارہ بلائے تو آپ کا آئینی فرض بنتا ہے کہ آپ اس کے سامنے پیش ہوں، مریم نواز نیب کے سوالات کا جواب دینے کی بجائے اس پر لشکرکشی کی تیاری کر رہی ہیں، وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کر چکی ہیں، اگر کسی نے بھی ملک کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش
کی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ متضاد بیانیے کی وجہ سے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، لیگی قائدین نے ہمیشہ حالات کے مطابق اپنا موقف بدلا ہے، جو چیز انہیں سوٹ کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے لیکن جب بات ان کے خلاف آئے تو یہ اداروں پر الزام تراشی اور چڑھائی کرنے کی باتیں شروع کر دیتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ نواز شریف نے ہمیشہ بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی اور آج انقلابی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، انہوں نے ہمیشہ وہ کام کئے جس سے ان کی ذات کو فائدے ملے، ان لوگوں نے غیرقانونی کام کئے اور غیرقانونی اثاثے بنائے، اب جب ادارے انہیں وضاحت کیلئے بلاتے ہیں تو یہ جتھے لیکر پہنچ جاتے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں