وہ رات جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا؟ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے قبلہ رخ متعین کرنے کا موقع آگیا

ریاض(پی این آئی) ماہرین فلکیات کے مطابق آئندہ بدھ 24 مارچ کو چاند عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آئے گا اور اس دلفریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ ایک سال میں دوسرا واقعہ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور جدہ میں فلکیاتی

ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرہ نے کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر اس وقت ظاہر ہوگا جب چاند مکہ معظمہ کی طرف جھکے گا۔وہ چاند کے زوال کا درمیانہ لمحہ ہوگا۔ دوسرے فلکیاتی مظاہر کی نسبت چاند اس وقت تیزی کے ساتھ حرکت کرتا اور اس کا رنگ تیزی سے بدلتا ہے۔ چوبیس گھنٹے میں چاند اوسطا چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بدھ کو چاند مکہ مکرمہ کے افق پر دن 2 بج کر 18 منٹ پر آئے گا اور رات کو 9 بج کر 10 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔اس وقت چاند کی اونچائی 89 اعشاریہ 9 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 79 اعشاریہ 9 فی صد ہوگا۔ابو زاھرہ کا کہنا تھا کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ خانہ کعبہ پر چین کے عین اوپر آنے کا منظر رواں سال کا دوسرا منظر ہوگا۔ دونوں کے مناظر کے درمیان 54 دن، 20 گھنٹے اور 26 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ پہلا منظر 29 جنوری کو دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close