7.2شدت کا خوفناک زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، وارننگ جاری

ٹوکیو(پی این آئی)جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی جس کے بعد لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور انہوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق جاپان کے

مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سونامی کے خطرے کے پیش نظر ایک ساحلی علاقے وتاری کے قریب واقع ڈھائی ہزار گھروں پر مشتمل آبادی کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close