واشنگٹن (پی این آئی) امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ کی غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین رابرٹ مینیڈز نے امریکی سیکرٹری دفاع کو خط لکھا ہے جس میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنےاورپابندیاں لگانے کا ذکر کیا گیا ہے
۔خط میں امریکی وزیردفاع سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی ہم منصب سےملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش سےآگاہ کیا جائے۔امریکی سینیٹ قیادت نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدارسےہٹنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں امریکی وزیردفاع سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی ہم منصب سےملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش سےآگاہ کیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں