سعودی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کی اجازت دیدی

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے بحال کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ جن ممالک میں

کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں،ادھر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے گاکا کی جانب سے موصول ہونے والے سرکلر کی تصدیق کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور حجاز مقدس پر پھنسے تارکین وطن کی ملک واپسی آسان ہوجائے گی ۔ سعودی عرب میں آسمان سرخ ہو گیا سعودی عرب میں ریت کے شدید طوفان سے آسمان بھی سرخ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں ریت کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے تاحد نگاہ صفر اور آسمان سرخ ہو گیا ۔سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے شہریوں کوگھروں سے باہر نکلنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی تھی۔اعلیٰ حکام نے عوام کسی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے اور سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے بھی فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ جمعہ کی صبح سعودی عرب کے وسیع علاقے بالخصوص شمالی ریجن کا شہر الجوف اور نواحی علاقوں میں ریت کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا۔ شہریوں کو نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں آنے والا مٹی کا طوفان موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ کل ہفتے تک جاری رہے گا۔مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے ۔ سعودی عرب میں ریت کے شدید طوفان سے آسمان بھی سرخ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں ریت کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے تاحد نگاہ صفر اور آسمان سرخ ہو گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close