سعودی عرب میں آسمان سرخ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سعودی عرب میں ریت کے شدید طوفان سے آسمان بھی سرخ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف علاقوں میں ریت کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے تاحد نگاہ صفر اور آسمان سرخ ہو گیا ۔سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے شہریوں کوگھروں

سے باہر نکلنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی تھی۔اعلیٰ حکام نے عوام کسی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے اور سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے بھی فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ جمعہ کی صبح سعودی عرب کے وسیع علاقے بالخصوص شمالی ریجن کا شہر الجوف اور نواحی علاقوں میں ریت کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا۔ شہریوں کو نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں آنے والا مٹی کا طوفان موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ کل ہفتے تک جاری رہے گا۔مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں