کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے، چار علاقوں میں مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

ریاض(پی این آئی)سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے منگل کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں سات نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مزید سات مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 30 روز کے دوران 243 مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے 228 مساجد کو

سینیٹائزنگ اور صحت و سلامتی کے انتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا ہے کہ ریاض ریجن میں دو نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر دو مساجد، مشرقی ریجن میں دو نمازیوں کی دو مساجد، حائل ریجن میں دو نمازیوں کے باعث دو مساجد اور مکہ ریجن میں ایک نمازی کی وجہ سے ایک مسجد بند کی گئی ہے۔ بیان میں وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ منگل کو چار مساجد بحال کی گئیں۔ ان میں سے دو کا تعلق مکہ ریجن، ایک کا ریاض ریجن اور ایک کا القصیم ریجن سے ہے۔ وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں اور مساجد کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ سب کی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ سعودی عرب سے کورونا وائرس کا خاتمہ؟کئی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا  جدہ(آن لائن )سعودی عرب عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد پابندیاں آج  (اتوار )سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے منگل کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں سات نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مزید سات مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close