خوشی سے محل نہیں چھوڑا، برطانیہ کے شاہی خاندان کی چھوٹی بہو کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

لندن(آئی این پی )برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے ٹی وی انٹرویو میں کئی انکشافات کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہیری سے آفیشل تقریب سے تین روز قبل شادی ہوئی، جس کے بعد مجھے چپ کرادیا گیا،کالی رنگت کو بھی نشانہ بنایا،ہم نے محل کوخوشی سے نہیں چھوڑا ،رنجشیں، سازشیں، عداوتیں، شاہی خاندان کی

بہو میگھن مارکل نے شاہی محل کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ محل میں ایسا وقت بھی آیا جب وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی تھیں،محل میں میری کالی رنگت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہم نے محل کوخوشی سے نہیں چھوڑا، شاہی خاندان نے میرے بچے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا کہ کہیں اس کا رنگ گہرا تو نہیں،میگھن نے کہا کہ ہیری سے آفیشل تقریب سے تین روز قبل شادی ہوئی، باقی سب دنیا کو دکھانے کے لیے تھا، شادی کے بعد مجھے چپ کرادیا گیا لیکن اب ہم اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں، پہلے ایسا نہیں کرسکتے تھے،خود فیصلہ کرنے کے اختیار سے آزادی کا احساس ہوا ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں شاہی زندگی اس سے بہت مختلف ہوتی ہے، معاشی مشکلات کی وجہ سے اب ہم نے مختلف معاہدے کئے ہیں،میگھن نے کہا کہ وہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائیں اور وہ چپ رہیں ایسا نہیں ہو گا، میگھن نیالزام لگایا کہ ان کی ساس کمیلا اور جٹھانی کیٹ نے گھر کی باتیں میڈیا کو بتائیں، شاہی محل کے سابق اسٹاف رکن نے کہا تھا کہ میگھن نے کئی بار اسٹاف ممبرز کی تضحیک کی، میگھن نے دو ذاتی معاونین کو محل سے نکالا تھا،شاہی محل نے میگھن کیمحل کے عملے کو ہراساں کرنے کی افواہوں کے بارے میں تحقیقات کا

فیصلہ کیا ہے،شہزادہ ہیری نے کہا کہ ہم دونوں نے اپنے خلاف ہونے والی محازآرائی کا مقابلہ کیا جبکہ ان کی والدہ لیڈی ڈیانا نے اکیلے ساری مصیبتوں کا سامنا کیاجو کہ بہت مشکل تھا، انہوں نے اپنے آنے والے بچے کے بارے میں کہا کہ وہ بیٹی ہے، انٹرویو پر برطانوی اخبارات میں کھلبلی مچی ہوئی ہے،شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل مارچ 2020میں شاہی فرائض سے دستبردار ہو کر کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close