کورونا کیسز بڑھنے لگے، جزوی کرفیو نافذکرنے کا فیصلہ

کویت سٹی (پی این آئی) کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے کویت میں جزوی کرفیو نافذ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے خلیجی اسلامی ملک کویت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ کویتی حکومت نے ملک میں ناصرف جزوی لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، بلکہ غیر ملکیوں کے ملک میں

داخلے ہونے پر عائد پابندی کے فیصلے میں مزید توسیع کر دی ہے۔خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں 7 مارچ بروز اتوار سے روزانہ 12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ایک ماہ کیلئے روزانہ شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ملک کے ہر علاقے میں کرفیو نافذ ہوگا۔ کرفیو کے اوقات کے دوران کاروباری سرگرمیوں اور آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ کویت میں آج 4 مارچ کو ریکارڈ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر کے ملک میں کرفیو نافذ کرنے اور غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔کویت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1700 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد خلیجی ملک میں کل کیسز کی تعداد 2 لاکھ کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کویت نے گزشتہ ماہ ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیجی ریاست میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے والدین ، بچے اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین کو اس فیصلے سے استثنا دیا گیا تھا، تاہم ان پر لازم کیا گیا کہ انہیں کویت میں آمد کے بعد قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے خلیجی اسلامی ملک کویت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے کویت میں جزوی کرفیو نافذ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close