ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے امسال حج کیلئے آنیوالے افراد پر کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے کورونا ویکسین کورس مکمل ہو گا صرف انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے گی،جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی
جائے گی۔سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے صرف ایسے افراد کی حج درخواستیں منظور کی جائیں گی جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حج میں دنیا بھر سے لوگ مک المکرمہ اور مدینۃ المنورہ آئیں گے۔ ایسے میں لازمی ہیں کہ صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو گا۔سعودی عرب نے اس سال حج ادا کرنے والے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کا کورس مکمل کروائیں اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حج درخواستوں کے ساتھ لازمی جمع کروائیں۔جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں