حج ادا کرنے کے خواہشمندوں کو کیا کرنا لازم ہو گا؟ سعودی حکومت نے نئی پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا

ریاض (پی این آئی) رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے موجودہ حالات کو مدنظر ریکھتے ہوئے انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ خلیجی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی حکومت کی جانب

سے حج ادا کرنے کے خواہش مند عازمین کیلئے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے وزیر صحت کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ رواں سال عازمین حج کے لیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حکام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے کیلئے مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ان تیاریوں کی بنیاد پر ہی رواں سال حج کرنے کے خواہش مند عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے۔ یہاں واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاو کو ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا، تاہم تاحال اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔ گزشتہ سال کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے سعودی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کا انعقاد کیا تھا۔ گزشتہ سال حج کے دوران صرف چند ہزار عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ جبکہ رواں سال کے حج کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا کہ آیا حج کا انعقاد معمول کے مطابق ہوگا یا گزشتہ برس کی طرح ہی محدود پیمانے پر عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ حج و عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی ریاض(پی این آئی) مسجد الحرام میں اب بزرگ نمازیوں اور عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کر ادی گئی ہے جس سے وہ تکلیف کے بغیر نماز کے مقام تک پہنچ پائیں گے اور عمرہ کی ادائیگی میں بھی انہیں بہت فائدہ ہو گا۔ اس سہولت سے معذور افراد بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ حرمین شریفین کی جنرل

پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرم مکی میں موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کر دیا ہے جس سے بزرگوں اور معذوروں کو نقل و حمل میں بہت آسانی پیدا ہو گی۔بیٹری کاروں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد الحرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مسجد حرام میں نمازوں کے دوران کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات

مختص کیے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے نمازیوں کے لیے نئے کورونا ایس او پیز لاگو ہو گئے ہیں۔ حرمین شریفین کا انتظام سنبھالنے والے ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وبا کے مدنظر انتظامیہ نے مسجد الحرام میں فرض نمازوں کے دوران نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔انتطامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں فرض نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے ، باہر نکلتے وقت اور نماز کی ادائیگی کے دوران بھی چہروں پر ماسک پہنے رکھیں گے۔ مسجد میں تلاوت کلام پاک کے لیے قرآن مجید کے نسخے لانے کی بجائے اپنے موبائل فون پر ہی تلاوت کرنے کی بھی ہدایت کی پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرم مکی میں موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کر دیا ہے جس سے بزرگوں اور معذوروں کو نقل و حمل میں بہت آسانی پیدا ہو گی۔بیٹری کاروں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد الحرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مسجد حرام میں نمازوں کے دوران کرونا

وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات مختص کیے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے نمازیوں کے لیے نئے کورونا ایس او پیز لاگو ہو گئے ہیں۔ حرمین شریفین کا انتظام سنبھالنے والے ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وبا کے مدنظر انتظامیہ نے مسجد الحرام میں فرض نمازوں کے دوران نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔انتطامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں فرض نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے ، باہر

نکلتے وقت اور نماز کی ادائیگی کے دوران بھی چہروں پر ماسک پہنے رکھیں گے۔ مسجد میں تلاوت کلام پاک کے لیے قرآن مجید کے نسخے لانے کی بجائے اپنے موبائل فون پر ہی تلاوت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔داخلے سے قبل ٹمپریچر چیک کروانا لازمی ہو گا۔تمام نمازی گھر سے ہی اپنے ساتھ الگ جائے نماز لائیں گے۔ مسجد میں داخلے کے وقت سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا بھی لازمی ہوں گے۔ نمازیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مسجد میں کھانے پینے کی اشیاء نہیں لا سکیں گے۔ ایسا کرنے والوں کی اشیاء ضبط کر لی جائیں گی۔ نماز کے دوران تمام نمازی سماجی فاصلے کی پابندی کریں گے۔ مسجد میں نماز کے لیے مختص مقامات پر ہی کھڑے ہونا ہوگا۔ مسجد سے واپس نکلتے وقت بھی سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close