واشنگٹن(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک کورونا وباءکے مکمل خاتمےکا امکان نہیں ہے۔عالمی ادارہ صحت کےسربراہ اور دیگر ماہرین نے یہ تشویشناک خبر دیتے ہوئےزور دیا ہےکہ احتیاطی تدابیر سے اسپتال میں داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے
کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتےکورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔ ان ماہرین کے مطابق امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی میڈیٹیرانین میں کیس بڑھے ہیں، یہ صورتحال مایوس کن ضرورہے لیکن حیران کن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین سےکورونا سے متاثرہ زندگیاں بچانےمیں مدد مل سکتی ہے تاہم صرف ویکسین پر انحصار کرنا ٹھیک نہیں ہو گااس کے لیے بے پناہ احتیاط اور دوسرے ذرائع بھی دیکھنا ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں